لاہور سے تعلق رکھنے والی سیاح خاتون کے ساتھ وادی کالام میں مبینہ زیادتی کی کوشش 

لاہور سے تعلق رکھنے والی سیاح خاتون کے ساتھ وادی کالام میں مبینہ زیادتی کی ...
لاہور سے تعلق رکھنے والی سیاح خاتون کے ساتھ وادی کالام میں مبینہ زیادتی کی کوشش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )وادی کالام میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب ٹینٹ میں سیاح خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاح متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اور 19 جون کی درمیانی شب چاقو تھامے نامعلوم شخص ہوٹل مالک کی ایما پر ہمارے ٹینٹ میں داخل ہوا اور زیادتی کی کوشش کی۔
متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ مزاحمت پر نامعلوم شخص نے حملہ کر کے مجھے زخمی کردیا تاہم شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے اور ملزم فرار ہو گیا۔تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اور ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔