رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی نشست پر الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرانے کا آج آخری روز

رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی نشست پر الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرانے کا آج ...
رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی نشست پر الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرانے کا آج آخری روز

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 245 پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخاب کیلئے معید انور، ڈاکٹر شہاب امام، حافظ شہریار، ڈاکٹر صغیر اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی  کے حلقے  این اے 245 کی سیٹ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -