سنجے دت کی نئی فلم ‘شمشیرا’میں ان کے کردارکی پہلی جھلک وائرل

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ معروف اداکارسنجے دت نے آنے والی اپنی نئی فلم شمشیرہ میں اپنے کردار "دروگا شدھ سنگھ" کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کزشتہ دنوں میں یش راج فلمز نے شمشیرا کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس کے میں رنبیر کپور کو بڑھے ہوئے بالوں اور ہاتھوں میں کلہاڑی پکڑے دیکھایا گیا تھا ،لیکن سنجے دت کونسا کردار ادا کررہے ہیں یہ کسی کو نہیں پتی تھا اور اب ان کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
اداکارسنجے دت نے اپنے افیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شمشیر ا میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا ہے اور اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ "درو گاشد سنگھ" نامی ایک پولیس کا منفی کردار ادا کررہے ہیں جس کو آپ کل ٹریلرریلیز ہونے پر دیکھ سکیں گے۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بھی اپنے کردار کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم میں"دروگا شدھ سنگھ" کا کردار نبھائے گے۔
Meet Daroga Shudh Singh. Watch him in #ShamsheraTrailer tomorrow! Celebrate #Shamshera with #YRF50 only at a theatre near you. #RanbirKapoor | @Vaaniofficial | @karanmalhotra21| @yrf | #Shamshera22ndJuly pic.twitter.com/p4gujgIlWl
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) June 23, 2022
واضح رہے کہ فلم شمشیرہ کی کہانی 1800 کی دہائی کے فرضی شہر کازہ پربنائی گئی ہے، جہاں ایک جنگجو قبیلے کو ایک بے رحم آمر جنرل شودھ سنگھ نے قیدی اور غلام بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو پہلے غلام بنا، پھر سردار بنا اور پھر اپنے قبیلے کا لیجنڈ بن گیا۔ وہ اپنے قبیلے کی آزادی اور وقار کے لیے انتھک جدوجہد کرتا ہے۔اس فلم کا پہلا ٹریلر ۲۵ جون کو ریلیز کی جائے گی۔