” وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ٹی وی پر آنا ایسے ہے جیسے کسی ڈاکو کا خو ف دلا کر بچوں کو سلایا جاتا تھا “ایاز صادق کا قومی اسمبلی میں مضحکہ خیز بیان 

” وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ٹی وی پر آنا ایسے ہے جیسے کسی ڈاکو کا خو ف دلا ...
” وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ٹی وی پر آنا ایسے ہے جیسے کسی ڈاکو کا خو ف دلا کر بچوں کو سلایا جاتا تھا “ایاز صادق کا قومی اسمبلی میں مضحکہ خیز بیان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے حکومت کی جانب سے 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیئے جانے پر مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا ٹی وی پر آنا ایسے ہے جیسے کسی ڈاکو کا خوف دلا کر بچوں کو سلایا جاتا تھا ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہناتھا کہ میں دو گزارشات کرنا چاہتاہوں ، میری اپنے دوست چترالی کے حوالے سے گزارش ہے کہ ان کو اپنی سیٹ زیادہ اہم ہے ، یا عوام ، ان کو فیصلہ کرناہے ، اگرا ن کو سیٹ سے زیادہ اپنے علاقے کے عوام کا احسا س ہے تو پھر ادھر حکومتی بینچز پر بیٹھیں تاکہ ہم مفتاح سے وہاں کے لوگوں کیلئے کام کر ا سکیں ، یہ فیصلہ کریں، ان کی پوری جماعت یہاں بیٹھی ہے ، وہ وہاں بیٹھے ہیں، ان کے خلاف ریفرنس لانا بھی چاہتے ہیں اور نہیں بھی لانا چاہتے ، کیونکہ ہم سب کے دوست ہیں، اس لیے یہ فیصلہ کریں ۔

ایاز صادق نے کہا کہ مفتاح نے بہت مشکل حالات میں یہ بجٹ پیش کیاہے ، افسوس سے یہ کہنا پڑتاہے کہ جن ایجنسیز یا دوست ممالک سے فنڈنگ کروانی تھی ان سب کابڑا گلہ یہ تھا کہ ان کا حکومت پاکستان کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہے ، ہم نے ان کو باور کرانے کی کوشش کی کہ یہ پرانی حکومت تھی جس نے وعدہ خلافی کی ،، ہم نے آپ سے وعدہ کر کے وعدہ خلافی نہیں کی ۔عمران خان نے جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اس کے برعکس قیمتیں کم کی گئیں،آئی ایم ایف سے جب بھی بات کی جاتی تو جواب ملتا کہ ہم اعتبار نہیں کرتے،نئی حکومت کیلئے پچھلی نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا تھا،2019میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا جس سے ملک نے نقصان کا سامنا کیا۔

ان کا کہناتھا کہ تمام جماعتوں نے پاکستان کا نقصان بچانے کیلئے اپنا سیاسی نقصان کیا ، عمران خان نے اقتدار کی خاطر امریکہ اور یورپی یونین کو برا کہا، تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے ہی۔

مزید :

قومی -