حال ہی میں قتل ہونے والے سدھ موسے والا کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا 

حال ہی میں قتل ہونے والے سدھ موسے والا کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا 
حال ہی میں قتل ہونے والے سدھ موسے والا کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا 

  

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لارنس بشنوئی گینگ کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھارتی پنجاب کے مشہور ترین گلوکار ” سدھو موسے والا “ کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیاہے جو انہوں نے اپنی موت سے چند دن قبل ریکارڈ کروایا تھا ۔

تفصیلا ت کے مطابق سدھو موسے والا کے نئے گانے کو ” ایس وائی ایل “ ( SYL) کا نام دیا گیاہے جو کہ ”ستلج یمنا لنک کینال“ سے اخذ کیا گیا ہے ،اس گانے میں بھارتی پنجاب کی فصلوں کیلئے پیش آنے والے پانی کے مسائل کو اجاگر کیا گیاہے ۔

بتایا گیاہے کہ اس گانے کے بول سدھو موسے والا نے خود لکھے تھے جسے سن کر مداح بے حد جذباتی ہو رہے ہیں اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنے پسندید گلوکار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔ 

اس سے قبل سدھو موسے والا نے سکھ برادری کے متنازع قانون کے احتجاج کی حمایت میں گانا 295 بھی گایا تھا ،جو کہ بے حد مقبول ہوا اور گلوکار کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قانون کے خلاف سکھ برادری نے ڈیڑھ سال سے زائد دہلی کے باہر دھرنا دیئے رکھا تاہم آخر کار بھارتی سرکار کو اس قانون کو ختم کرنا پڑا ۔

مزید :

تفریح -