متحدہ عرب امارات نے آئی فون کے صارفین کو خبردار کر دیا

متحدہ عرب امارات نے آئی فون کے صارفین کو خبردار کر دیا
متحدہ عرب امارات نے آئی فون کے صارفین کو خبردار کر دیا

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو جھوٹے پیغامات بھیجنے والے فراڈیوں سے ہو شیار رہنے کی ورننگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے آئی فون صارفین کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی۔اس حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے آگاہی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح  ایک صارف کو بڑی رقم کی جیت کا پیغام بھیج کر اس کے اکاونٹ سے ساری رقم نکال لی جاتی ہے، ویڈیو کے آخر میں آفیشل پیغام میں وارننگ دی گئی ہے کہ آئی او ایس سسٹم اس طرح کےآ فشنگ اور دھوکہ دہی والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سلسلے کی آفیشل ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں لوگوں کو طریقہ واردات دکھا کر انہیں ہوشیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -