’’سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مجھے جنسی زیادتی کی دھمکیاں دی گئیں‘‘ بھارتی معروف گلوکارہ کا دعویٰ
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف گلوکارہ سونا مہاپترا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں قتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا مہاپترا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ سال 2019 میں نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کی وجہ سے سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر سلو میاں نے اداکارہ سے متعلق بدگمانی کی تھی اور کہا تھا کہ اکثر لوگ فلم ملنے کے لیے شوہر چھوڑ دیتے ہیں اور اس نے فلم چھوڑ دی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے نامناسب ردعمل پر میں نے پریانکا کے حق میں بولا اور اداکار کی مخالفت کی اور تبصرہ کیا تھا کہ اداکارہ کے پاس فلم کے علاوہ بھی بہت سے چیزیں اچھی کرنے کے لیے ہیں۔
سونا مہاپترا نے کہا کہ میرے مذکورہ ردعمل پر سلمان خان کے مداحوں نے مجھے نشانے پر لے لیا اور قتل، زیادتی سمیت دیگر سنگیں نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔