افغانستان سے امریکی انخلاء کے نتائج کا آڈٹ کرنے والوں سے تعاون نہیں کیا جا رہا ، ایس آئی جی اے آر

افغانستان سے امریکی انخلاء کے نتائج کا آڈٹ کرنے والوں سے تعاون نہیں کیا جا ...
افغانستان سے امریکی انخلاء کے نتائج کا آڈٹ کرنے والوں سے تعاون نہیں کیا جا رہا ، ایس آئی جی اے آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) افغانستان سے امریکی انخلاء کے نتائج کا آڈٹ کرنے والے واچ ڈاگ گروپ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی اہلکار انہیں معلومات فراہم کرنے یا ان کے انسپکٹرز کو تحقیقات کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر رہے ہیں.

امریکی "سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن" (ایس آئی جی اے آر) کے ڈائریکٹر جان سوپکو نے بدھ کو محکمہ خارجہ اور امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس-ایڈ) کے سربراہان، سیکرٹری آف سٹیٹ ٹونی بلنکن اور یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کو ایک خط لکھا، جسے انہوں نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے مواصلات اور دیگر مسائل کے ساتھ انٹرویو کے لیے افسران فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے. 

"پولیٹیکو"کے مطابق جان سوپکو نے لکھا کہ "تاریخی طور پر ریاست اور یو ایس ایڈ کے حکام نے 'سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن' کے مشن کی حمایت کی ہے اور ان کے دفتر کی درخواستوں کا احترام کیا ہے. تاہم  "نامعلوم طور پر، ایسا لگتا ہے کہ تعاون کا یہ طویل ٹریک ریکارڈ اچانک ختم ہو گیا ہے. ایجنسی کے اہلکاروں نے اب پہلے سے طے شدہ رکاوٹ کو اپنا لیا ہے. "

  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے 'پولئیٹکو کو بتایا کہ "محکمہ خارجہ سمیت حکومت کے بہت سے حصے افغانستان میں گزشتہ سال ہونے والی پیش رفت کے بارے میں منفرد بصیرت اور دوسرا نقطہء نظر رکھتے ہیں، جنہیں رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا. اور ہم رپورٹ کے بہت سے پہلوؤں سے متفق نہیں ہیں."