گزشتہ 2 روز میں پنجاب اسمبلی کے 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

گزشتہ 2 روز میں پنجاب اسمبلی کے 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، نجی ٹی ...
گزشتہ 2 روز میں پنجاب اسمبلی کے 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  گزشتہ  دو   روز میں پنجاب اسمبلی کے 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  اسپیکر پرویز الہٰی نے دو اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے ایک افسر کو نوکری سے برخاست کیا، تینوں افسروں کو انکوائری کے بعد الزامات ثابت ہونے پر نوکریوں سے برخاست کیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق برخاستگی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری  پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے 22 جون کو اسسٹنٹ پروٹوکول افسر کو نوکری سے برخاست کیا، 23جون کو سپیکرپرویز الہٰی نے ڈپٹی  سپیکر کے اسٹاف افسرکو نوکری سے برخاست کیا۔