پنجاب حکومت نے 11 غیرضروری ٹول پلازے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے 11 غیرضروری ٹول پلازے ختم کرنے کا اعلان کر دیا
پنجاب حکومت نے 11 غیرضروری ٹول پلازے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کی شاہراہوں سے 11غیرضروری ٹول پلازے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ غیرضروری ٹول پلازے ہٹانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو غیرضروری ٹول سے بچانا اورہائی ویز سے رکاوٹوں کو ہٹانا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ”یہ اضافی ٹول پلازے تحریک انصاف کی حکومت نے قائم کیے تھے جو ایک طرف شاہراہوں پر بے وجہ رکاوٹ بن رہے تھے اور دوسری طرف شہریوں کی جیبوں پر اضافی بوجھ ڈال رہے تھے۔ صوبے کی سڑکوں کی تعمیرومرمت کی بھی اشد ضرورت ہے، جس کی وجہ سے یہ غیرضروری ٹول پلازے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ “

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -