عراق میں گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

عراق میں گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
عراق میں گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
سورس: File

  

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق کے شہر سلمانیہ میں واقع خور مور  گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق راکٹ حملے میں متحدہ عرب امارات کی فرم دانا گیس کی ہاؤسنگ سوسائٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ رواں ہفتے دانا گیس کی سائٹ پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ بدھ کو بھی خور مور پر راکٹ حملہ ہوا تھا لیکن اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جمعہ کے روز ہونے والے حملے کے بعد ایک مقامی ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیس فیلڈ کے علاقے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ تاحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید :

عرب دنیا -