پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کے مقدمات درج کرنے کا عندیہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کے مقدمات درج کرنے کا ...
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کے مقدمات درج کرنے کا عندیہ
سورس: Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کے مقدمات درج کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے مشاورت شروع کردی۔ پنجاب کے وزیر داخلہ ملک احمد خان نے بھی سنگین غداری کے مقدمات کا عندیہ دیا ہے۔

عطا تارڑ اور اویس لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ فواد چودھری، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیئے، ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کے لئے کسی ریاستی ادارے سے اجازت نہیں لینی کیونکہ تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل 6 اور ہتک عزت کے قانون کے تحت مقدمات بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔اس حوالے سے پنجاب حکومت نے  وفاقی حکومت سے مشاورت شروع کردی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -