اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ نے دوسرا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ نے دوسرا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ نے دوسرا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  

مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ نے 170 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عرب نیوز کے مطابق سنہ 1961 میں قائم ہونے والی مدینہ یونیورسٹی نے پہلا ورلڈ ریکارڈ 2016 میں قائم کیا تھا لیکن اب یونیورسٹی نے دنیا میں سب سے زیادہ ممالک کے طلبہ کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس وقت مدینہ یونیورسٹی  کے نو شعبوں میں 170 ممالک سے تعلق رکھنے والے  20 ہزار سے زائد طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر کے طلبہ کو مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے مکمل سکالر شپ فراہم کی جاتی ہے ۔ اس میں طلبہ  کے تعلیمی، رہائشی اور سفر کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -