صاف و شفاف انتخابات سے اگر( ن) لیگ آتی ہے تو ہمیں قبول ہے، فیصل جاوید کا اہم بیان

صاف و شفاف انتخابات سے اگر( ن) لیگ آتی ہے تو ہمیں قبول ہے، فیصل جاوید کا اہم ...
 صاف و شفاف انتخابات سے اگر( ن) لیگ آتی ہے تو ہمیں قبول ہے، فیصل جاوید کا اہم بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام کی اکثریت صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں، صاف و شفاف انتخابات سے اگر( ن) لیگ آتی ہے تو ہمیں قبول ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہونا چاہیے، اس وقت ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن امپورٹڈ حکومت نے عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا،اب ہم نے سپریم کورٹ سے پروٹیکشن لے کرآنا ہے اور وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف نے کوئی سٹرٹیجی تبدیل نہیں کی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کیسز بنائے جارہے ہیں، عمران خان ایک دو دن میں پنجاب کے اندر انتخابی مہم شروع کریں گے۔ عمران خان کی معاشی حکمت عملی بہترین تھی،عوام کو ریلیف دیا، اس حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کو مسائل سے دوچار کیا، عمران خان عوام میں تھے ہیں اور رہیں گے، (ن )لیگ والوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملے کیے۔

مزید :

قومی -