چینی الیکٹرک کار عمارت کی تیسری منزل سے نیچے آگری، 2 افراد ہلاک

چینی الیکٹرک کار عمارت کی تیسری منزل سے نیچے آگری، 2 افراد ہلاک
چینی الیکٹرک کار عمارت کی تیسری منزل سے نیچے آگری، 2 افراد ہلاک

  

شنگھائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی الیکٹرک کار ایک دفتر کی عمارت کی تیسری منزل سے کھڑکی توڑ کر نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

"انڈیا ٹوڈے "کے مطابق حادثہ شنگھائی شہر میں بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے والی کمپنی نیو کے ہیڈ کوارٹرز میں پیش آیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے میں کمپنی کا ایک سٹاف ممبر اور پارٹنر کمپنی کا ایک کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔ کمپنی نے سرکاری حکام کے ساتھ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -