"طارق بشیر چیمہ نے ہمارا خاندان تقسیم کردیا، چوہدری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہیں" چوہدری وجاہت نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

"طارق بشیر چیمہ نے ہمارا خاندان تقسیم کردیا، چوہدری شجاعت اولاد کے ہاتھوں ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے  رہنما چوہدری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے ان کے خاندان کو تقسیم کردیا ہے، چوہدری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہیں، ہم نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں، انہیں ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، انہیں ان کی اولاد خراب کر رہی ہے،  پانچ ماہ تک دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے، چوہدری شجاعت نے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویز الہٰی ایک تھے اور ایک ہیں، کیا وقت آگیا ہے کہ ایک ایک بھائی کےآگے دوسرے کے پیچھے پولیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی، چوہدری شجاعت کے گھر کبھی زرداری کبھی شہباز شریف  اور کبھی مولانا پہنچ جاتے ہیں،طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ۔جو ہمارے حلقوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں،ہم مخالفین کادلیری سے مقابلہ کریں گے واپسی کاکوئی راستہ نہیں ہے۔

چوہدری وجاہت کا کہنا تھا کہ افسوس ہے شجاعت حسین کابیٹا زرداری سے ڈالرمانگ رہا ہے، زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھر رہا ہے اتنی تو چوہدری شجاعت خیرات دیا کرتے ہیں۔ چوہدری سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ،  پی پی 31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو جب تک ٹیک دینے والےاور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں یہ چلیں گے، الیکشن کسی وقت بھی متوقع ہے، عوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں، ہم نئی جماعت بنائیں گے ۔

چوہدری وجاہت کا مزید کہنا تھا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا ، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا، مشرف کا ساتھ اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے ،

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -