پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے: جنرل قمر ...
 پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے۔

نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے جیو اسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے۔آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

مزید :

قومی -