سندھ، رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطا 260کیس سامنے آنے کاانکشاف
اسلام آ باد (آئی این پی) سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطاً 260نئے کیس سامنے آنیکا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک ایچ آئی وی کے 1300 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں بچوں کی تعداد 10 سے 15 فیصد ہوتی ہے حکام نے بتایا کہ ایچ آئی وی کے زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے حکام کے مطابق سندھ میں جنوری میں ایچ آئی وی کے 257 اور فروری میں 256 کیس سامنے آئے جبکہ سندھ میں مارچ کے مہینے میں 258 اور اپریل میں 239 ایچ آئی وی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے حکام کے مطابق اس سال مئی کے مہینے میں ایچ آئی وی کے 293 نئے کیس سامنے آئے اور میرپور خاص میں جنوری سے جون تک 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلاہوئے۔
ایچ آئی وی