گریڈ19کے9ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کی گریڈ20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی 

  گریڈ19کے9ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کی گریڈ20 میں بطورپرنسپل میڈیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے گریڈ19 کے9 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کو گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اس سلسلہ میں سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پراونشل سلیکشن بورڈ ون کی سفارشات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے گریڈ19 کے جن9 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کو گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی دینے کی منظوری دی ہے ان میں اے پی ایم او ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی، ڈاکٹر عبدالقیوم،ڈاکٹر انجم رزاق، ڈاکٹر امجد محمود، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر محمد شکیل قادر، ڈاکٹر محمد علی اور ڈاکٹر نعیم اختر شامل ہیں مختلف وجوہات کی بنا ء پرگریڈ19 کے15 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کی گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی کے کیسز ڈیفرڈ کردیئے گئے۔

ترقی

مزید :

صفحہ آخر -