اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنیوالے 3 دہشت گرد گرفتار

      اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنیوالے 3 دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشتگردوں کو جہلم سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، دہشتگرد گوادر سے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔کچھ روز قبل ڈومیلی موڑ جہلم کے قریب اے این ایف کے 3 جوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں بلال، عابد اور گل فران شامل ہیں۔

دہشتگرد گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -