کراچی سے آئے باپ بیٹی دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

  کراچی سے آئے باپ بیٹی دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 حیدر آباد(آئی این پی)حیدرآباد کے علاقے حسین آباد کے قریب دریائے سندھ میں باپ بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 9سالہ مریم اور اسکے والد یعقوب شامل تھے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے آئے ہوئے یعقوب اہل خانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے دریا کنارے گئے، وہاں انکی بیٹی مریم پاؤں پھسلنے سے دریا میں جاگری۔ بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ بھی ڈوب گیا۔ لاشیں نکال کر کوٹری اسپتال منتقل کردی گئیں۔

باپ بیٹی 

مزید :

صفحہ آخر -