راولپنڈی میں بینظیر بھٹو ہسپتال کی او پی ڈی کی چھت گر گئی

  راولپنڈی میں بینظیر بھٹو ہسپتال کی او پی ڈی کی چھت گر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں بینظیر بھٹو ہسپتال کی نئی تعمیر شدہ او پی ڈی کی چھت کا حصہ گر گیا۔ذرائع کے مطابق چھت کا حصہ گرنے کا واقعہ او پی ڈی کے شعبہ پیتھالوجی میں پیش آیا، شعبہ پیتھالوجی کی تزئینِ نو 18 کروڑ روپے سے حال ہی میں مکمل ہوئی تھی، اتوار کی چھٹی کے باعث ہسپتال کا عملہ مو جود نہیں تھا، واقعے کے بعد بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اور محکمہ صحت کے افسران موقع پر پہنچے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چھت کا حصہ تیز گرمی کے باعث گرا جس کا کام ابھی جاری تھا۔واضح رہے سابق نگراں وزیرِ اعلی محسن نقوی نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کروایا تھا، انہوں نے بینظیر بھٹو ہسپتال کی نئی او پی ڈی کا افتتاح بھی کیا تھا۔

ہسپتال چھت

مزید :

صفحہ آخر -