تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی،خلاف ورزی پر جرمانہ کیاجائیگا
دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی۔تاجکستان کی پارلیمنٹ میں منظور ہونیوالے بل کے تحت اس پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر بھار ی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔98 فیصد مسلم ّآبادی والے ملک میں حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کیساتھ ساتھ کمپنیوں اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو تقریباً 700 ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس قانون کے تحت ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو 3500 ڈالر کا جرمانہ کیا جائیگا جبکہ حکومتی عہدیداروں اور مذہبی رہنماؤں کو خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حجاب پابندی