پی ٹی آئی سوچ میں تبدیلی لائے، مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں: احسن اقبال

پی ٹی آئی سوچ میں تبدیلی لائے، مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاک چین تعلقات پر بلاوجہ ٹرولنگ کرنیکی کوشش کی گئی، وسیع تر گلوبل ایجنڈا ہے چین کا دائرہ تنگ کیا جا ئے، کوشش کی جارہی ہے چین پاکستان سے پیچھے ہٹ جائے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں،پی ٹی آئی سے کہا ہے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو سوچ میں تبدیلی لائیں، حالیہ دہشتگردی کے واقعات اسپانسرڈ تھے، دہشتگردی کے واقعات افغانستان سے ہوئے جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ ملوث تھے، دہشتگردی کا مقصد تھا  چین کو خطے کیساتھ ڈس انگیج کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا پاک چین تعلقات پر بلاوجہ ٹرولنگ کرنیکی کوشش کی گئی، وزیراعظم کے دورے میں چینی قیادت نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا، ہماری خواہش ہے چین سے بزنس ٹوبزنس تعلقات کو فروغ دیں، دورہ چین کے دوران ایک ہی دن چینی صدر اور وزیراعظم نے استقبالیے دیئے، چین نے کہا سی پیک کا اپ گریڈڈ ورژن پاکستان کیساتھ شروع کرنا چاہتے ہیں، سی پیک کے نتیجے میں 8000 میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، موٹرویز بنیں، چین نے کہا 5 نئے کوریڈورز کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں، ان میں گروتھ، لائیولی ہڈ، انوویشن، گرین اکانومی اور ریجنل ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا اب ہمیں ایک اور موقع مل رہا ہے، چین نے پاکستان میں انتخابات کا بھی خیرمقدم کیا، چین نے برادرانہ درخواست کی کہ سیاسی استحکام برقرار رکھیں۔ پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے راستے پر تیزی سے آگے لیکر جائیں گے، اس مقصد کیلئے چینی کمپنی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی انڈراسٹینڈنگ کی ہے، انوویشن کے ذریعے اپنے نظام تعلیم میں بھی تبدیلی لائیں گے، زراعت اور صنعت میں بھی نئی سوچ لانے کی ضرورت ہے۔

 احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -