مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کیخلاف تھانے پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا، پولیس نے گرفتار افراد کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے مزید افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے، مدین میں پرتشدد واقعے کیخلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، ایک مقدمہ مدین پولیس سٹیشن پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف جبکہ دوسری ایف آئی آر بے حرمتی کرنیوالے ملزم سلیمان کیخلاف درج کی گئی ہے۔دوسری جانب مدین واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔
مدین گرفتاریاں