نیب کو سرکاری افسران کی براہ راست انکوائری سے روک دیا گیا

          نیب کو سرکاری افسران کی براہ راست انکوائری سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)نیب کو سرکاری افسران کی براہ راست انکوائری سے روک دیا گیاپنجاب حکومت نے نیب شکایات کی تحقیقات کیلئے سول سیکرٹر یٹ میں اکاﺅنٹیبیلٹی فیسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا،نیب کو ملنے والی شکایت اکاﺅ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن سیل کو بھیجی جائےںگی جو اس شکایت کو متعلقہ محکمہ کو بھیجے گا،انکوائری کے بعد سفارشات نیب کو ارسال کی جائیں گی ، فیلیٹیشن سیل اور نیب کے درمیان کوارڈی نیشن کےلئے فوکل پرسن بھی تعینات کیا جائےگا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کو سرکاری ملازمین کی براہ راست انکوا ئری سے روک دیا ہے، اس سلسلہ میںپنجاب حکومت نے نیب شکایات کی تحقیقات کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اکاﺅنٹیبیلٹی فیسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا ہے ۔سیکرٹری سروسز کنوینر جبکہ سیکرٹری آئی اینڈ سی ، سیکرٹری ریگولیشن ،سیکرٹری قانون اکاﺅ نٹبلیٹی فیسیلیٹیشن سیل کے ممبر ہونگے ۔نیب کو ملنے والی شکایت اکاﺅ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن سیل کو بھیجی جائےگی جو اس شکایت کو محکمہ کو بھیجے گا،متعلقہ محکمہ اس شکایت کی ابتدائی انکوائری کرےگا اور اپنی سفارشات ریگولیشن اکاﺅ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن کو ارسال کرےگا،ریگولیشن اکاﺅ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن محکمہ کی سفارشات نیب کوبھجوادےگا ، یہ تمام امور دو ماہ کے اندر انجام دینا ضروری ہونگے ،جس سرکاری افسرپر الزام ہوگا اسے اپنے دفاع کا بھرپور موقع فراہم کیا جائےگا ،سرکاری آفیسر کےخلاف ہونےوالی انکوا ئر ی کو خفیہ رکھاجائےگا ،نیب سے کوارڈنیشن کرنے کےلئے فوکل پرسن بھی تعینات کیا جائےگا،اکاﺅ نٹبلیٹی فیسلیٹیشن سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نیب 

مزید :

صفحہ اول -