وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقوام متحدہ  کے پبلک سروس ڈے اور بیواؤں  کے عالمی دن پر پیغامات

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقوام متحدہ  کے پبلک سروس ڈے اور بیواؤں  کے عالمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پراپنے پیغام مےں کہاہے آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے محنت،لگن اور ایمانداری سے کام کرنےوالے سرکاری ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں۔ زندگی دیانتداری اور لگن کےساتھ خدمت کےلئے وقف کرنےوالے لوگ قابل تحسین ہیں۔ محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، پنجاب حکومت عوام کی خدمت اور انکی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بنیادی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، عوامی خدمت میں شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، بہتر سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کیلئے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا جائزہ لیا جارہا ہے، انشاءاللہ جلد بہتری آئےگی۔ مریم نواز شریف نے بیوا_¶ں کے عالمی دن پراپنے پیغام مےں کہا ان خواتین کی مشکلات کو سمجھنے کا دن ہے جو خاوند کی وفات کے بعد اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں، باپ کا سایہ نہ ہونے پر اولاد کی پرورش کار دشوار ہے۔بیوہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا، بیوہ خاتون کےساتھ امتیازی سماجی رویے افسوس ناک ہے، اسلام نے پہلی مرتبہ بیوہ خواتین کو سماجی مقام اور عزت دی۔ محنت کرکے بچوں کی پرورش کرنےوالی بیوہ خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ الحمدللہ۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ بیوہ اور بے سہارا خواتین نے حج کی سعادت حاصل کی۔ 

پیغامات

مزید :

صفحہ اول -