مجھے گرفتار کرکے ن لیگ یاپی پی جوائن کرنے کا کہا گیا، شاندانہ گلزار

         مجھے گرفتار کرکے ن لیگ یاپی پی جوائن کرنے کا کہا گیا، شاندانہ گلزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا جب مجھے گرفتار کیا گیا تو سوال پوچھا گیا کہ بلاول بھٹو کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی۔شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ ایوان قابل احترام ہے، طیبہ راجہ کو بالوں سے گھسیٹا گیا، میں ہمیشہ حق کے لئے لڑتی ہوں۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لئے ہے، مالداروں کے ہسپتال لندن میں ہیں، یہاں کے غریب عوام کیا کریں گے؟ کہا جاتا ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کی دھجیاں اْڑا دی گئی ہیں، اس ملک پر دو پارٹیوں کا راج رہا ہے، یہ بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لئے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کے پی میں دہشت گرد نہیں تھے، اب کے پی میں دہشت گرد آگئے، جمہوریت بہترین انتقام ہے، دو سال میں پاکستان سے 15 لاکھ پڑھے لکھے بچے بچیاں چلے گئے ہیں۔

 شاندانہ گلزار

مزید :

صفحہ اول -