سونیا حسین نے خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا

    سونیا حسین نے خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا۔سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنے ڈائٹ پلان کے بارے میں بھی بات کی۔اْنہوں نے بتایا کہ ابھی فی الحال، میں نے اپنے سخت ڈائٹ پلان سے بریک لے لیا ہے کیونکہ روزانہ اس پر عمل کرنے سے میرا مزاج بری طرح متاثر ہوتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے مزاج کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی اور اسی وجہ سے میں نے اب اپنی ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس بھی شامل کرلیے ہیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ میں ہفتے میں دو بار ڈائٹ پلان چھوڑ کر اپنی پسند کا کھانا کھاتی ہوں جیسے کہ بریانی اور حلیم کیونکہ زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور میں کھانے کی  کافی شوقین ہوں تو میں سب کچھ کھا لیتی ہوں۔سونیا حسین نے بتایا کہ ہفتے کے باقی پانچ دن میں اپنا ڈائٹ پلان فالو کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -