شوبز میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے،زیمن خان
لاہور(فلم رپورٹر) زیمن خان نے کہا ہے کہ ابھی شوبز کے میدان میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور جب میں سمجھوں گی کہ میں اپنی منزل تک پہنچ گئی ہوں تو میں خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی۔ایک سوال کے جواب میں زیمن خان نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی پیشکش موجود ہے، جو سکرپٹ اچھا لگتا ہے اس میں کردار نبھانے کی حامی بھر کر لگن سے کام کرتی ہوں۔میں نے فلموں کی تعداد کی بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حاسدین شروع سے ہی میرے خلاف محاذ قائم کئے ہوئے ہیں جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
مگر میرے مخالفین کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔