بلبلے میں کردار کو سوچ سے بڑھ کر شہرت ملی، حنا دلپذیر

  بلبلے میں کردار کو سوچ سے بڑھ کر شہرت ملی، حنا دلپذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا کہ بعض کردار آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں۔“مومو ”کا کردار بھی ایسا ہی ہے جو میرے شخصیت کے ساتھ نتھی ہوچکا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے کئی یاددگار کردار نبھائے ہیں لیکن“بلبلے ”میں نبھایا گیا کردار میری شخصیت کا لازمی جزو بن چکاہے اور اگر کہیں باہر جاؤں تو بچے اوربڑے یہ نہیں کہتے کہ وہ اداکارہ یا حنا دلپذیر جارہی ہے بلکہ سبھی کہتے ہیں وہ“مومو ”جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسا کردار مل جائے جو اس کردار کی چھاپ ہٹادے مزید کہا کہ مستقبل میں یادگار کردار ادا کرنے کی خواہش ہے شائقین کے دل جیتنا اداکاری کا مقصد ہے۔

مزید :

کلچر -