پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 6 لاکھ روپے جاری
لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 06 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس کے کانسٹیبل مراد علی کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس آپریٹر محمد زبیر خان کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل شبیر احمد کو ہارٹ سرجری کے اخراجات کیلئے 01 لاکھ جبکہ کانسٹیبل محمد وقاص محمود احمد کو گھٹنے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ قصور پولیس کے کانسٹیبل شہباز علی کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے اسی طرح میانوالی کے کانسٹیبل عاقب ندیم خان کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز کی سکروٹنی کے بعد منظوری دی تھی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے،محکمہ اپنے ملازمین کو بیماری سے جلد صحت یابی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔