فیروزوالہ،  ڈکیتی مزاحمت پر پٹرول پمپ کا کیشئر قتل

    فیروزوالہ،  ڈکیتی مزاحمت پر پٹرول پمپ کا کیشئر قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروزوالہ(نامہ نگار) دن دیہاڑے لاہور روڈ کی آبادی چوک بیگم کوٹ میاں کالونی کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پٹرول پمپ کے کیشئر  ملک علم دین کو گولی مار کر قتل کر دیا  ڈاکوفرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ کیشئرعلم دین50سالہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر کیش اکٹھا کر رہا تھا موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو اس کے کمرے میں گھس آئے اور اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی جس نے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا فیکٹری ایریا پولیس نے پٹرول پمپ کے منیجر شبیر احمد کی رپورٹ پر ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس روانہ کر دی مقتول علم دین میانوالی کا رہنے والا تھا۔

مزید :

علاقائی -