حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرینگے

      حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سان فرانسسکو(آئی این پی)میجر لیگ کرکٹ کا دوسرا سیزن4 جولائی سے شروع ہوگا جس میں دنیا کے کچھ بہترین کھلاڑی اپنے کھیل سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے  جن میں پاکستان کے آل راؤنڈر حارث روف بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے ایونٹ بڑا اہمیت کا حامل ہے میں اپنی ٹیم کی توقعات پر پورا اتروں گا لیگ  میں دنیا بھر کے اہم کھلاڑی شرکت کررہے ہیں شائقین کے دل جیتنا کھیل کا مقصد ہے دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ ایم ایل سی اور اسٹیک کے درمیان تعاون سے ٹورنامنٹ کو تقویت ملے گی کرکٹ شائقین جدید اور دلچسپ مقابلے دیکھ سکیں گے اسٹیک ایم وی پی آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کے اسپانسر ہوں گے،  گزشتہ برس ایم آئی این وائی کے کپتان نکولس پورن نے چیمپیئن شپ فائنل میں 55 گیندوں پر 10 چوکے اور 13 چھکوں کی مدد سے 137 رنز (ناٹ آوٹ) کی اننگز کھیل کر جیتا تھا۔