ٹریفک کے اژدھام سے بد ترین ٹریفک جام معمول
وزیرآباد(نا مہ نگار) ٹریفک کے اژدھام سے بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، ٹریفک وارڈنزڈیوٹی دینے کی بجائے،جرمانے وصول کرنے کے بعد محو استراحت، شہروزیرآبادکے مصروف ترین تمام چوک مچھلی منڈی کا سماں پیدا کر رہے ہیں واضع رہے کہ شہر میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے کاروباری طبقہ اور پیدل چلنے والے افراد بے حال ہوگئے ہیں،ایمبولینسز کا گزرنا محال ہو کر رہ گیا، وزیرآباد کے عوامی سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،سی ٹی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر وزیرآباد میں تعینات ٹریفک وارڈنزکی چشم پوشی اور نااہلی کی وجہ سے شہر وزیرآباد کے مصروف ترین اللہ والا چوک،احمد نگر چوک،کچہری چوک،اوور ہیڈ برج پرگھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے دوردراز جانے والے مسافر،کاروباری حضرات اور مقامی افراد کی زندگیاں اجیرن بن کر رہ گئی ہیں مذکورہ مصروف چوکوں میں متعلقہ ٹریفک وارڈنز کی چشم پوشی اور نالائقی کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول کی بات بن گئی۔
ہے سرکل ٹریفک انچارج اور وارڈنز کی فوج ظفر موج اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کی بجائے مختلف پوائنٹس پر محو استراحت رہتے ہیں اور مبینہ طور پر کرپشن کا بازار گرم کرتے ہوئے مختلف اڈا اسٹینڈ مالکان سے رقم اکٹھی کی جاتی ہے،شہروزیرآباد کے عوامی سماجی حلقوں اور دوردراز جانے والے مسافرحضرات اور کاروباری طبقہ نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،سی ٹی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیاہے کہ فرائض سے چشم پوشی کرنیوالے ٹریفک وارڈنز کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کو فوری تبدیل کرکے ان کی جگہ پر نیک فرض شناس سرکل آفیسرزاور ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا جائے تاکہ شہر وزیرآباد کے ساتھ ساتھ دوردراز جانے والے مسافر وں کو ٹریفک جام سے نجات مل سکے۔