تعلیم سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے میں مددکرتی ہے، پروفیسر غلام مرتضیٰ 

   تعلیم سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے میں مددکرتی ہے، پروفیسر غلام مرتضیٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ممتاز تعلیمی شخصیت، پروفیسر ملک غلام مرتضیٰ تابانی نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم و تربیت کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ہے۔ تعلیم جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور مختلف شعبوں میں ترقی کو فروغ دیتی ہے اور رواداری، افہام و تفہیم اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے میں  بھی مددکرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں ترقی کی ضرورت ہے۔ نئی نئی سکلز سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز پاکستان کو دن دگنی و رات چگنی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیساتھ ساتھ اقوام عالم میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا جا سکے۔  

مزید :

علاقائی -