کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس کا انعقاد، میئر کراچی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت
کراچی (سٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس اتوار کو آئی سی آئی پل سے سات بجکر 30 منٹ پر آئی آئی سی سی پل سے شروع ہوء اورکمشنر کراچی آفس کلب روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پہلی پوزیشن عبدالخالد دوسری پوزیشن محمد جاوید اور تیسری پوزیشن عرف درگا نے حاصل کی۔مئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گدھا گاڑی ریس کو کراچی کی قدیم ثقافت کی پہچان قرار دیا انھوں نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کراچی کی قدیم ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے اس ثقافت کو لیاری کے لوگوں نے دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی طرح زندہ رکھا ہے اور معاشی تکلیف اور دشواریوں کے باوجود وہ آج بھی اپنی ثقافت کو زبدہ رکھا ہے یہ ان کی اپنی ثقافت اور شہر سے محبت ہے انھوں نے لیاری کے باشندوں کی کھیلوں سے محبت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا کہا کہ یہی لیاری کی روایت اور تاریخ سے جڑے رہنے کی شناخت ہے جو کراچی کی شناخت ہے انھوں نے گدھا گاڑی ریس اور سائکل ریس اور دیگر کھیلوں کے ساتھ کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر بحیثیت میئرکراچی اور کراچی کے شہری کی حیثیت سے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کی کامیابی کے لیے ان کے ساتھ ہیں بلدیہ عظمی کھیلوں کی سر گرمیوں کے فروغ دینے کے لیے ک۔کمشنر کراچی کے ساتھ منصوبہ بندی کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کرے گیگدھا گاڑی ریس کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر ون سید غلام مہدی نے جھنڈا لہرا کر کیا ریس براستہ ایم ٹی خان روڈ، PIDC سلطان آباد سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس کلب روڈ پر اختتام پزیر ہوء کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہویکہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سے شہر میں نوجوان کو مثبت سرگرمیوں دینے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے حوالہ سے بتایا کہ فیسٹیول کا دوسرا پروگرام 25جون کو اصلاح الدین لنڈی کوتل ہاکی گراونڈ نارتھ ناظم آباد میں ہوگااس موقع پر ہاکی گرلز ٹورنامنٹ کی کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے 26 جون کو گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہوگا اور شام ساڑھے 5 بجے آرام باغ میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی 29 جون کو کورنگی نمبر 5 میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ہوگا شوٹنگ بال کورٹ میں 6 بجے تقریبتقسیمانعامات منعقد ہو گی 30 جون کو سائکل ریس منعقد ہوگی سائکل ریس کا افتتاح صبح ساڑھے 7 بجے مزار قائد پر ہوگا تقسیم انعامات صبح 9 بجے کمشنر کراچی آفس میں منعقد ہوگی 30 جون کو ہی آرام باغ میں باسکٹ بال بوائز کی تقریب تقسیم انعامات رات 9 بجے منعقد ہوگی۔