سکھر بیراج کے پانی میں زرداری مافیا کی کرپشن تیرتی ہوئی نظر آرہی ہے: زین شاہ
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے سکھر بیراج کا گیٹ بہہ جانے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر بیراج کے پانی میں زرداری مافیا کی کرپشن تیرتی ہوئی نظر آ رہی ہے، سکھر بیراج کے دروازے ایک دن میں تو خراب نہیں ہوئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی زراعت کی شہ رگ انفراسٹرکچر کی مرمت اور دیکھ بھال کا سالانہ حساب کتاب عوام کے سامنے رکھا جائیاور محکمہ آبپاشی کے ذمہ داران اور وزرا کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، انہوں نے کہا کہ ایریگیشن کے ناقص نظام اور کرپشن کی بدولت پانی ہونے کے باوجود بھی سندھ کی زراعت کو پانی نہیں پہنچا جس کی وجہ سے نصف سندھ کی زراعت سوکھ رہی تھی اور اب سکھر بیراج کا گیٹ بہہ جانے کی وجہ سے باقی زراعت کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے، سندھ میں کپاس، گنا، چاول اور دیگر فصلوں کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے، سید زین شاہ نے کہا کہ 2022 کے طوفانی سیلاب کے نتیجے میں ملنے والی امداد بھی بدقسمتی سے کرپشن کی نظر ہو گئی، امداد کی رقم سے پیپلز پارٹی کے وزرا کی شاہ خرچیاں پوری کی گئی جس کی وجہ سے سندھ میں ڈرینیج کا نظام تباہ ہوچکا ہے، اگر اس سال بھی زیادہ بارشیں ہوئیں تو نکاسی کے نظام کی ناکافی اور خصتہ حالت کی وجہ سے 2011 اور 2022 کی طرح لاکھوں لوگوں کے دربدر ہو نے کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے مسلط کی گئی نااہل اور کرپٹ پیپلز پارٹی کی حکومت ک مسلسل شدید مخالفت کرتی رہی ہے اور اس مشکل وقت میں بھی ہم سندھ کے آباد گاروں کے ساتھ ہیں اور ہم سکھر بیراج کی مرمت کے نام پر گھپلوں کی اچھے ساک رکھنے والے غیر ملکی کنسلٹنٹ سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سکھر بیراج کے ساتھ اس سفاکانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم آباد گاروں کے اس معاشی نقصان اور بے چینی میں ان کے ساتھ ہیں۔