تخت بھائی ، دو موٹر سائیکلوں میں تصاد م خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی
تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر)تخت بھائی فضل آباد میں دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں تصادم۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔سکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔