ٹھٹھہ مکلی میں گرمی کی شدت ،کئی ٹرانسفارمرز جل گئے
ٹھٹھہ (این این آئی)ٹھٹھہ مکلی میں گرمی کی شدت کئی ٹرانسفارمرز جل گئے بجلی کے دھماکے لوگوں کا لاکھوں روپے کا الیکٹرک کا سامان جل کر خاکستر کئی ہلاکتوں کا بھی خدشہ حیسکو ہیڈ آفس کی جانب سے بوسیدہ تاروں اور ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ٹھٹھہ ضلع تاریخی شہر ہے یہاں ایک قومی اسمبلی کے رکن اور دو منسٹر بھی ہیں اور لاکھوں کی ابادی ہے ضلع ٹھٹھہ آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے کئی ٹرانسفارمرز جل گئے ہیں اور الیکٹرک کے پنکھے اور دیگر قیمتی چیزیں بھی لوگوں کی لاکھوں روپے کی جل کر خاکستر ہوگئیں سخت گرمی اور لائیٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات سے دو چار ہیں اور شوگر بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کی ہلاکت کے بھی خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں بجلی کے ٹرانسفارمرز کے جل جانے کی وجہ سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مکلی ہیڈ کوارٹر اور ٹھٹھہ میں کئی کئی سال پرانے ٹرانسفارمرز اور بجلی کے بوسیدہ تار لگے ہوئے ہیں جنہیں تبدیل کرنے کے حیسکو ہیڈ آفس کی جانب سے ٹھٹھ ضلع کو نئے بجلی کی تاریں اور ٹرانسفارمرز فراہم نہیں کئے گئے ہیں حیسکو ملازمین کی سیفٹی کا بھی کوئی سامان میسر نہیں ہے جسکی وجہ سے کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ٹھٹھہ مکلی میں کئی ٹرانسفارمرز کی مرمت پرائیویٹ مستریوں سے عید سے دو تین روز قبل ہزاروں روپے میں کرائی گئی تھی مگر وہی ٹرانسفارمر دوبارہ جل گئے ہیں ٹھٹھہ کے عوام نے سوشل میڈیا پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں سے کئی بار نئے ٹرانسفارمرز اور تاروں کی تبدیلی کے لئے اپیل بھی کی تھی جسپر منتخب نمائندوں نے حیسکو کے بالا حکام سے ملاقات بھی کی مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اور مکلی ہیڈ کوارٹر پوسٹ آفس ایریا حیدری چوک اور ٹھٹھہ سٹی کے عوام راتیں سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں ٹھٹھہ مکلی کے رہائشیوں نے ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ خدارا مکلی پوسٹ آفس ایریا اور مکلی سرکاری کالونی نزد حیدری چوک اور ٹھٹھہ سٹی کے نئے ٹرانسفارمرز لگوانے اور نئے تاریں بچھوانے کے لئے حیسکو کی بالا حکام کو فوری احکامات جاری کریں۔