ہیومن مِلک بینک کے قیام کی مذمت کرتے ہیں،حاجی حنیف طیب

    ہیومن مِلک بینک کے قیام کی مذمت کرتے ہیں،حاجی حنیف طیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ،پروفیسرعبدالجبارقریشی،انجینئرعبدالرشید ارشد، علامہ نسیم احمدصدیقی نے ہیومن مِلک بنک کے قیام کوغیر شرعی اقدام قراردیاہے۔رہنماوں نے کہاکہ دینی اورشرعی معاملات میں حکومت جید علماء کرام سے فتویٰ لیناچاہیے تھا،اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کرنی چاہیے تھی۔حکومت کی جانب سے غیر شرعی اورغیر اسلامی اقدامات کرنے سے پہلے مشاورت اوررائے طلب نہ کرنا غیر ذمہ دارانہ طرزعمل ہے۔رہنماوں نے کہاکہ بہن،بھائی کاایک خاص رشتہ ہوتاہے جسے ہیومین مِلک بنک کے قیام کے یکطرفہ اقدام سے منہدم کرنے کی ناپاک کوشش شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیومین مِلک بنک کے قیام کے اقدام کوعدالتوں میں چیلنج کیاجائے گا۔نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی صدرمیاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کرکے اس معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کریں گے جبکہ علماء کرام سے فتویٰ لینے کیلئے کراچی میں یہ ذمہ داری علامہ نسیم احمدصدیقی انجام دیں گے۔