عوام کے حقوق کیلئے قومی تحریک مزاحمت کاآغاز کر دیا: حافظ نعیم الرحمن

  عوام کے حقوق کیلئے قومی تحریک مزاحمت کاآغاز کر دیا: حافظ نعیم الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے قومی تحریک مزاحمت کا آغاز کر دیا ہیقوم مایوس ہونے کے بجائے ظالم اشرافیہ سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، پنجاب میں دفعہ 144انگریزوں کا عطا کردہ قانون ہے لیکن حق کے لیے آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، حکمرانوں نے جو کرنا ہے کر لیں  بجلی بلوں کی صورت میں بجلی بموں نے عوام کی زندگی عذاب کر دی شہباز شریف عرصہ دراز سے لوڈ شیڈنگ خاتمے کے جعلی اعلانات کر رہے ہیں ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی بجٹ پر نوراکشتی جاری ہے، روٹھنے منانے کی ڈرامہ بازیوں کو عوام خوب سمجھتے ہیں دوسری جانب جماعت اسلامی پی پی 169 کے تحت مہنگی بجلی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھ والے پنکھے احتجاجی طور پر تھام کر حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی۔نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2800 ارب روپے بجلی کے بلوں میں ڈال دیتے ہیں جو بجلی استعمال نہیں ہوتی ہے حافظ نعیم الرحمن نے عوام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے عوام کا مقدمہ ہر چوک پر لڑیں گے مظاہرے میں حافظ احمد عمیر، حافظ رضوان، فرخ اسلام چوہدری اور اسحاق گجر نے بھی شرکت کی ینگ ڈاکٹرزکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرے ینگ ڈاکٹرزسے تفصیلی بات چیت ہوئی، ملک میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے ساہیوال واقعے کی پوری انکوائری ہونی چاہیے، واقعے کی انکوائری ہوگی تو وزیراور سیکرٹری صحت ذمہ دارہوگا، فارم47 کی بنیاد پر زبردستی مسلط ہونے والے ڈاکٹروں کی تذلیل کر رہے ہیں  ملک میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو سارا ملبہ ڈاکٹروں پرڈال دیا جاتا ہے، جب ملک کا ڈاکٹربیرون ملک چلاجائیگا تومریض کہاں جائینگے  پیرامیڈیکل سٹاف کی غلطیوں،کوتاہیوں کوٹھیک کریں لیکن تذلیل نہ کریں، ڈاکٹرز سے ڈیلی ویجز پر کام کرانے پر پنجاب حکومت کوشرم نہیں آتی؟ وزیراعلیٰ نے سرجنزکی توہین کی،معافی مانگنی چاہیے، ینگ ڈاکٹرزکے جائزمطالبات کی حمایت کرتا ہوں۔ 

حافظ نعیم الرحمن