ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آئین و قانون سے کھلواڑ ہے، اسلم فاروقی

    ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آئین و قانون سے کھلواڑ ہے، اسلم فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آئین و قانون سے کھلواڑ ہے جس کی وجہ سے ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام اور بدامنی کا عروج ہے لیکن افسوس اس سلسلے میں حکومت اور ریاست دونوں اپنی ذمہ داری صحیح معنوں میں پوری کرتی نظر آرہیں ہیں جو لمحہ فکریہ ہے وہ ایم کیو ایس سی کے ہیڈ آفس مرکز فاروقیہ پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبد السمیع خان سے خصوصی گفتگو کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ وطن عزیز بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اس کی بقا، ترقی اور استحکام کے لیے آئین و قانون سے کھلواڑ کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے اور عدل و انصاف کے نظام کو بہتر بنایا جانا چاہیے جبکہ آپریشن عزم استحکام پر پوری پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے اس لیے کہ آئین اور پارلیمنٹ سے بالاتر کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے وطن عزیز پیارے پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں اس لیے نہیں دی تھی کہ وطن عزیز میں عدل انصاف کا بدترین نظام ہو، غریب آدمی روٹی کے لیے فلاحی اداروں کے دستر خوانوں پر قطاریں لگائے اور حکمران و اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ عیاشیاں کرے بہر حال اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں ملک سے ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے اپنے بزرگوں کی عظیم جدوجہد کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔