پولیس آپریشن، نان کسٹم پیڈ سامان کی بھاری کھیپ برآمد
راجن پور (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی سربراہی ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈان جاری، ایس ایچ او گوٹھ مزاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائی کی جس کے نتیجے میں نان کسٹم پیڈ سامان خشک دودھ کی 80 بوریاں مالیتی تقریبا 22 لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا۔نان کسٹم پیڈ سامان ویگن گاڑی میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی۔ نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کرنے والے 01 ملزم کو(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
گاڑی سمیت حراست میں لے کر پابند سلاسل کر دیا گیا۔ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی جانب سے ضلع ہذا کے تمام ایس ایچ اوز کو ہمہ قسم کی غیر قانونی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلنگ کرنے والے عناصر کیخلاف بھرپور مثر کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے.