اغواء کے بعد لڑکی سے بداخلاقی،آپریشن، ملزم گرفتار

      اغواء کے بعد لڑکی سے بداخلاقی،آپریشن، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)2سگے بھائیوں سمیت 3 افراد نے نوجوان لڑکی اغوا کے بعد انجکشن لگا کر بداخلاقی کرڈالی، لڑکی موقع پاکر گھر پہنچ گئی، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 121 دس آر کی رہائشی عمیرہ کنول دختر (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

محمد شہباز کے گھر محمد وقاص اکرم سکنہ لاہور موڑ خانیوال کا آنا جانا تھا، کس نے اس کی ماں آسیہ پروین سے رشتہ مانگا لڑکی ماں کو وقاص کی دوسری شادی کا علم ہوا تو اس نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد تین ماہ قبل محمد وقاص ماں کی غیر موجودگی میں عمیرہ کنول کو ذبردستی خانیوال نامعلوم مقام پر لے لیا اور کچہری لیجا کر زبردستی کاغذات پر انگوٹھے لگوائے، ملزم وقاص اکرم اور اس کا بھائی وقار اکرم تیسرا ساتھی صابر تین نامعلوم مقام پر عمیرہ کنول کو انجکشن لگا کر اس کے ساتھ کئی روز تکبداخلاقی کرتے رہے، ملزم محمد وقاص عمیرہ کو عید سے قبل ماں کے گھر لیکر آیا جہیز کے نام پر 8 لاکھ نقدی 4 طلائی سونے کی چوڑیاں لیکر واپس خانیوال نامعلوم مقام پر لے گیا، جہاں سے موقع پا کر عمیرہ کنول اپنے والدہ کے گھر چک 121 دس آر آگئی، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کو درخواست دینے پر میڈیکل کے لیے پولیس ڈاکٹ جاری کروایا گیا، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے مرکزی ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کی جانب سے متاثرہ لڑکی عمیرہ کنول کی درخواست پر ملزمان وقاص اکرم وقار اکرم صابری علی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ میڈیکل کے لیے لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔