چلڈرن کمپلیکس ملتان، نمونیہ سے متاثرہ مزید تین مریض رپورٹ، فوکل پرسن
ملتان(وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ میں مبتلا 03مزید مریض رپورٹ،رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ میں (بقیہ نمبر27صفحہ7پر)
مبتلا جاں بحق بچوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے, تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ میں مبتلا 03مریض بچے رپورٹ ہوئے جبکہ ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر معاذ کے مطابق رواں سال نمونیہ چیسٹ انفیکشن کے شکار 2 ہزار 595مریض بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیہ میں مبتلا بچوں میں سے 69بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 2ہزار 501بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ یوں اس وقت نمونیہ چیسٹ انفیکشن میں مبتلا 25مریض بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔