خیبر پختونخوا کی ترقی کیلئے کوششیں تیز، فیصل کریم کنڈی
بوریوالا،گگو منڈی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہے کہ چکدرہ چترال روڈ اور چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے لیئے وفاقی بجٹ میں رقم مختص کردی گئی ہے یہ دونوں منصوبے خیبرپختونخوا کے عوام کے دیرینہ مطالبات تھے جو زیرالتوا چلے آرہے تھے جس پر ہم وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں پیپلز پارٹی (بقیہ نمبر20صفحہ7پر)
تحصیل بوریوالا کے صدر ٹکٹ ہولڈر این اے 156چوہدری کامران یوسف گھمن سے گورنر ہاس پشاور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا گورنرکے پی کے نے کہاکہ ان کا کام وفاق سے صوبہ کے مسائل حل کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنا ہے ملک کو اس وقت اختلاف کی بجائے استحکام کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے چوہدری کامران یوسف گھمن نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھول پیش کئے چوہدری کامران یوسف گھمن نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبہ کے مسائل حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔