ملتان،سینئر پولیس آفیسر کو بدنام کرنے کا منصوبہ فلاپ،واردات ٹریس، دو گرفتار

    ملتان،سینئر پولیس آفیسر کو بدنام کرنے کا منصوبہ فلاپ،واردات ٹریس، دو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس کے سینئر افسر کے خلاف  حراسگی کے سنگین الزامات لگا کر محکمہ پولیس کو بدنام کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیامحکمہ پولیس نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے 02 ملزمان کو ٹریس کر لیا ملزمان کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کر لیا (بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

گیاملزمان میں مرکزی ملزم انسپکٹر طاہر اعوان سابقہ ایس ایچ او صدرجلال پور پیروالا نکلا جس نے جھوٹی اور بے بنیاد درخواست تیار کر کے اپنے ساتھی ملزم عدیل خالد ولد فاروق خالدی قوم خالدی کے ذریعے بذریعہ ڈاک سی پی او آفس بھجوائی درخواست میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان جن کے پاس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا چارج بھی ہے خواتین پر جنسی حراسگی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے اور ظاہر کیا گیا کہ یہ درخواست پولیس لائنز میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں کی طرف سے لکھی گئی ہے درخواست کے وائرل ہونے پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور اپنیخاندان اور معاشرے میں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑااس کے علاوہ درخواست چونکہ خواتین اہلکاروں کی طرف سے لکھی ظاہر کی گئی تھی جس وجہ سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور لیڈیز پولیس دونوں کو معاشرہ میں تذلیل اور بے حرمت