کپاس کی نگہداشت،سہولت سنٹرز بنانے کی تیاریاں مکمل

   کپاس کی نگہداشت،سہولت سنٹرز بنانے کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں کپاس کی فصل بارے مشترکہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل سمیت محکمہ زراعت کے افسران اور پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کے مالکان و نمائندگان کی شرکت کی۔اجلاس میں کپاس کی فصل کی نگہداشت اور کسان سہولٹ سنٹر زکے قیام بارے حکمت عملی مرتب کی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی (بقیہ نمبر24صفحہ7پر)

سہو نے کہا کہ رواں سیزن صوبہ پنجاب میں 35لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی۔کم از کم 26من فی ایکڑ اوسط پیداوار کا حصول یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے یکم جولائی سے کاٹن زون میں کسان سہولت سنٹرز قائم کردئیے جائیں گے۔ کسان سہولت سنٹرز تحصیل کی سطح پر قائم کئے جارہے ہیں۔ کسان سہولت سنٹرز پر معیاری زرعی زہریں رعائتی قیمتوں پر دستیاب ہونگی۔ متعلقہ پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کا ٹیکنیکل سٹاف کسان سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کیلئے موجودرہے گا۔انہوں نے کہا کہ سہولت سنٹرز پر معیاری سپرے مشینری ونوزلز بھی رعائتی قیمت پر فراہم کی جائیں۔ کپاس کے نگہداشتی امور بارے خصوصی توجہ دی جائے۔ پیسٹ سکاوٹنگ کے عمل میں پرائیویٹ سیکٹر بھی محکمہ زراعت کے شانہ بشانہ عملی کرداراداکرے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان سہولت سنٹرز کے قیام اور کپاس کے نگہداشتی امور بارے پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون قابل ستائش ہے۔ کپاس کی فصل سے مطلوبہ پیداواری نتائج حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت اورپرائیویٹ سیکٹر کو مشترکہ سرگرمیوں میں مزید تیزی لانا ہوگی۔ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سطح پر ایڈوائزری کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرائے جائیں۔ مارکیٹوں میں زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سرگرمیاں تیزکی جائیں۔انہوں نے متعلقہ فیلڈ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کے لیے متوازن اور متناسب کھاد کے استعمال بارے رہنمائی فراہم کی جائے۔