جماعت اسلامی کا مہنگائی، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہر شہر احتجاج، ریلیاں   

  جماعت اسلامی کا مہنگائی، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہر شہر احتجاج، ریلیاں   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                 ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ مہنگائی اور بڑھتی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کارکنان سراپا احتجاج،(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)

جعلی حکومت آئی ایم ایف اور بجٹ 24 کے خلاف نعرہ بازی بجلی کے مہنگے ریٹس لوڈشیڈنگ،آئی ایم ایف اور آئی پی پیز کی غلام حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔ ظلم کا یہ نظام ملک کو تباہ کررہا ہے۔ اشرافیہ کی مراعات کو ختم کیا جائے عوام کو ریلیف دیا جائے جماعت اسلامی نے تحریک مزاحمت چلانے کا اعلان کردیا ہے اب ان کا بوریا بستر گول پرامن عوامی جدوجہد کے ذریعے جماعت اسلامی کرے گی۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی کا مظاہرین سے خطاب میڈیا سے گفتگوجماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور شدید لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کی قیادت امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کی۔ اس موقع پر حافظ اسلم،میاں آصف اخوانی،خواجہ عاصم،ڈاکٹر خالد رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت ہے جعلی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام اور آئی ایم ایف کی غلامی میں پہلے نمبر پر ہے۔ حقیقت میں پاکستان پر دو خاندانوں کی حکومت ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکہ کے دو رخ ہیں یہ دن میں ایک دوسرے الزامات لگاتے ہیں اور رات میں جوائنٹ بار بی کیو پارٹیز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدی جارہی ہے جس کا فائدہ یہی خاندان اٹھا رہے جو آئی پی پیز کے شراکت دار ہیں۔ جماعت اسلامی نے اس ظالمانہ نظام کے خلاف تحریک مزاحمت کا اعلان کردیا ہے ہم کسی صورت عوام کی ترجمانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جماعت اسلامی خدمت میں بھی اپنا کام کررہی اور اس وقت جب تمام سیاسی جماعت آپس میں مفادار کی جنگ لڑ رہی ہیں جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کررہی ہے۔ اب ہم اس جعلی اور فارم 47 کی حکومت کا بوری بستر گول کریں گے۔

  رحیم یارخان،وہاڑی،مظفر گڑھ،میلسی، بوریوالا، گڑھاموڑ(بیورو ر پورٹ، نمائندہ  خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر،نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمن کی کال پر بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جس کی(بقیہ نمبر16صفحہ7پر)

 قیادت تحصیل صدر میلسی جماعت اسلامی عبداللہ بٹ اور دیگر نے کی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نعیم الرحمن کی جانب سے دی گئی کال پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں میں اضافے اور ضروریاتِ زندگی کی اشیا میں ہوش روبا اضافے کے خلاف جماعت اسلامی گڑھاموڑ کی جانب سے مین ملتان وہاڑی چوک گڑھاموڑ پر دھرنا دیا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ اور طالبات تاجروں مزدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں عبداللہ بٹ شاہد محمود گجر چوہدری طارق محمود پروفیسر دلاور خان حافظ لقمان حاجی محمد نواز اجمل جٹ چوہدری حسیب سیعد رحمانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آئے روز بجلی بم گرا رہی ہے امیر جو بجلی استعمال کرتے ہیں اس کا بل غریب عوام پر ڈالا جاتا ہے بجلی کے بلوں کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیئے دعا بھی کروائی گئی۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں فکسڈ اور دیگر بے جا ٹیکسسز کیخلاف احتجاجی ریلی،پریس کلب کے باہر مظاہرہ،بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بے جا ٹیکسسز کے فوری خاتمے کا مطالبہ،جماعت اسلامی بورے والا کے امیر حاجی عبدالوحید خالد کی قیادت میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور فکسڈ ٹیکس سمیت دیگر بے جا ٹیکسسز کے خلاف کالج روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی حافظ یاسر وحید نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے مطابق بجلی کے بلوں میں تاریخ کا بدترین اضافہ کرکے غریب اور عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے میلسی میں دلوں میں اضافی یونٹ ڈالنے پر واپڈا اور حکومت کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جماعت اسلامی کے صدر عمر رفیع صاحب نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت وقت غریبوں کے منہ سے اخری نوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے اضافی یونٹ ڈال کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا صدر یوتھ میلسی زاہد مغل نے کہا اضافی یونٹ ڈال کر 200 سے کراس کروا کر چھ مہینے کے لیے غریب عوام کی پیٹھ میں چھرا گھوپنا ھے زہد شیروانی نے کہا حکومت اضافی یونٹ کو فورا واپس کرے۔میر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی مظفرگڑھ کے زیر اہتمھام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہاحتجاجی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرین نے لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔بجلی بلوں میں بے جا اضافہ اضافی  ٹیکس اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی مظاہرین کی قیادت ضلعی امیر چوہدری طارق محمود، صدر جے آئی یوتھ علی وقاص ہنجرا نے کی جبکہ مظاہرہ میں حاجی طفیل وڑائچ، افضل ہاشمی، ملک اطہر اعوان، زنیر ساجد ہنجرا، منصور اسلم دوگل، طارق رفیق، عبدالعزیز بھٹہ، چوہدری صابر،سلیم کمبوہ سمیت درجنوں کارکن شریک تھے۔ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ شہزاد مگسی کی سربراہی میں تحصیل صادق آباد میں بیکری پروڈکشن یونٹ پر کامیاب کارروائی 20 کلو زائد المعیاد مٹھائی 15 کلو کھویا اور 7 لٹر دودھ برآمد کرکے قبضہ میں لیکر تلف کردیا۔ بیکری یونٹ مالکان کو 1 لاکھ 25 ہزارروپے جرمانہ عائد۔  ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ بزنس مالکان ایکسپائری کھویا مٹھائی فروخت کر رہے تھے۔ سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار بھی پائی گئی۔ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناقص خوراک تلف کر کے مالکان کو جرمانہ کر دیا۔ غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔